Saturday 23 February 2013

Digression of Reader (Qari) Part-1

Posted by Unknown on 19:45 with No comments
قاری کی لغزشوں کا بیان

کلیہ قاعدہ یہ ہے کہ اگر قرآت میں ایسی غلطی ہو جس سے تغیر فاحش ہو جائے تو نماز فاسق ہو جائے گی ورنہ نہیں، تغیر قرآت کی چند مشہور اقسام مع احکام یہ ہیں
١. ایک کلمہ کے ایک حرف کو دوسرے کلمہ کے حرف سے ملا دینا جیسے اِیَّاکَ نَعبُدُ کو اِیَّا، کَنَعبُدُ پڑھا تو صحیح یہ ہے کہ نماز فاسد نہیں ہو گی
٢. ایک حرف کو دوسرے حرف سے بدل دینا اگر معنی نہ بدلیں مثلاً اِنَّ المُسلِمِینَ کو اَنَّ المُسلِمُونَ پڑھا تو نماز فاسد نہ ہو گی اور اگر معنی بدل گئے تو اگر ان میں فرق کرنا آسان ہے اور پھر فرق نہیں کیا جیسے طالحات کی جگہ صالحات پڑھ دیا تو نماز فاسد ہو جائے گی اور اگر فرق کرنا مشکل ہے تو فتویٰ اس پر ہے کہ نماز فاسد نہیں ہو گی مگر صحت کی کوشش کرتا رہے
٣. کسی حرف کا حذف کر دینا اگر ایجاز و ترخیم کے طور پر ہو تو نماز فاسد نہ ہو گی اس کے علاوہ ہو تو معنی بدلنے پر نماز فاسد ہو گی ورنہ نہیں
٤. کسی ایک یا زیادہ حرف کی زیادتی، اگر معنی بدل جائیں تو نماز فاسد ہو گی ورنہ نہیں
٥. ایک کلمہ کو چھوڑ کر اس کی جگہ دوسرا کلمہ پڑھا اگر وہ کلمہ قرآن مجید میں ہے اور معنی میں تغیر نہیں ہوتا تو بلا اتفاق نماز فاسد نہ ہو گی اور اگر معنی میں تغیر ہے تو نماز فاسد ہو گی اور اگر وہ کلمہ قرآن مجید میں نہیں ہے لیکن معنی میں اس کے قریب ہے تو احتیاطاً نماز فاسد ہو گی
٦. ایک کلمہ کو چھوڑ گیا اور اس کے بدلے میں بھی کوئی کلمہ نہیں پڑھا تو اگر معنی نہیں بدلے تو نماز فاسد نہ ہو گی اور اگر معنی بدل گئے تو نماز فاسد ہو جائے گی
٧. کوئی کلمہ زیادہ کرنا اور وہ کسی کلمے کے عوض میں بھی نہ ہو، پس اگر معنی بدل جائیں تو نماز فاسد ہو گی ورنہ نہیں
٨. حرف یا کلمے کی تقرار، پس اگر حرف کی زیادتی ہو گی تو نماز فاسد ہو جائے گی اور اگر کلمے کی زیادتی ہو گی تو معنی بدل جانے پر نماز فاسد ہو جائے گی ورنہ نہیں اگر کلمہ بےساختہ دوبارہ نکل گیا یا مخرج کو صحیح کرنے کے لئے کلمے کو دوبارہ کہا یا کوئی بھی ارادہ نہ کیا تو نماز فاسد نہ ہو گی
٩. کلمہ یا حرف کی تقدیم و تاخیر، اگر معنی نہ بدلے تو نماز فاسد نہ ہو گیاور اگر معنی بدل گئے تو نماز فاسد ہو جائے گی
١٠. ایک آیت کو دوسری کی جگہ پڑھ دینا اگر آیت پر پورا وقف کر کے دوسری آیت پوری یا تھوڑی سے پڑھی تو نماز فاسد نہ ہو گی اور اگر وقف نہ کیا بلکہ ملا دیا تو معنی بدل جانے کی صورت میں نماز فاسد ہو گی ورنہ نہیں
١١. بےموقع وقف و وصل و ابتدا کرنا، عموم بلویٰ کی وجہ سے فتویٰ اسی پر ہے کہ کسی صورت میں نماز فاسد نہ ہو گی

0 comments:

Post a Comment