ایصالِ ثواب کا طریقہ
ایصالِ ثواب جسے عرف میں فاتحہ یااولیائے کرام کو جو ایصال ثواب کرتے ہیں
اسے تعظیماً نذر و نیاز کہتے ہیں کہ اس میں سورئہ فاتحہ پڑھی جاتی ہے۔ اس
کا طریقہ یہ ہے کہ سورئہ فاتحہ و آیتہ الکرسی ایک بار اور تین یا سات یا
گیارہ بار سورئہ اخلاص اور اول آخرتین یا زائد درود شریف پڑھے اس کے بعد
ہاتھ اٹھا کر عرض کرے کہ الٰہی! میرے اس پڑھنے پر (اور اگر کھانا کپڑاوغیرہ
بھی ہوں تو ان کا نام بھی شامل کرے اور کہے کہ میرے اس پڑھنے اور ان چیزوں
کے دینے پر) جو ثواب مجھے عطا ہو اسے میرے عمل کے لائق نہ دے بلکہ اپنے
کرم کے لائق عطا فرما اور اسے میری طرف سے فلاں ولی اللہ (مثلاً حضور پر
نور سید نا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی بارگاہ میں نذر پہنچا اور ان
کے آباء کرام و مشائخ عظام و اولاد و مریدین اور محبین اور میرے ماں باپ
اور فلاں اور فلاں اور سیدنا آدم علیہ السلام سے روز قیامت تک جتنے مسلمان
ہو گزرے یا موجود ہیں یا قیامت تک ہوں گے س سب کو اس کا ثواب پہنچا‘‘۔ اس
کے بعد دونوں ہاتھ چہرے پر پھیرلے۔
0 comments:
Post a Comment