Thursday, 21 February 2013

Funeral Prayers...نمازِ جنازہ

Posted by Unknown on 19:35 with No comments
نمازِ جنازہ کا حکم
نمازِ جنازہ فرضِ کفایہ ہے اگر ایک مسلمان شخص نے ادا کر لی تو سب کے ذمہ سے فرض اتر جائے گا خواہ وہ نماز پڑھنے والا مرد ہو یا عورت اور خواہ غلام ہو یا لونڈی اگر ایک شخص نے بھی نمازِ جنازہ نہ پڑھی تو جن کو اس میت کا علم ہو گا وہ سب گناہگار ہوں گے جو اس نماز کی فرضیت کا انکار کرے وہ کافر ہے
نمازِ جنازہ واجب ہونے کی شرطیں
نمازِ جنازہ کے واجب ہونے کی شرطیں وہی ہیں جو اور نمازوں کے واجب ہونے کی ہیں یعنی قادر ہونا، بالغ ہونا، عاقل ہونا ، مسلمان ہونا وغیرہ اس میں ایک شرط اور زیادہ یعنی اس شخص کی موت کا علم ہونا پس جس کو خبر نہ ہو اس پر نمازِ جنازہ فرض اللکفایہ نہیں ہے

0 comments:

Post a Comment