Monday, 25 February 2013

وہ دن بھول جائیے جب آپ کو ٹیک رجحانات کے ساتھ چلنے کے لیے چائنہ کی مصنوعات خریدنا پڑتی تھیں کیونکہ آپ مہنگے آئی پیڈ خریدنے ک متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔ لیکن اب ایسر نئے Iconia B1-A71 کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔

MWC میں 7 انچ کا اعلان کیا گیا ٹیبلٹ قابل ذکر مینوفیکچرر کی طرف سے سستا ترین ٹیبلٹ ہے جو کہ اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین پر چلتا ہے۔ اسکی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں۔

خصوصیات:

  • 1024X600 پکسلز ریزولوشن کے ساتھ 7 انچ کا ڈسپلے
  • ملٹی ٹچ،برقی نظام کا ٹچ سکرین
  • موٹائی: 11.3 ملی میٹر
  • وزن: 320g
  • اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین
  • 1.2 گیگاہرٹز ڈبل کور میڈیا ٹیک پروسیسر
  • 512 یم بی ریم اور قابل توسیع 8 جی بی سٹوریج
  •  VGA سامنے کا کیمرہ
  • 2710mAh بیٹری
  • بلوٹوتھ 4.0، GPS اور وائی فائی

اب ظاہر ہے کہ ایسر نے کچھ چیزوں کو کم کیا ہے جیسا کہ عقبی کیمرہ اور ایک کواڈ-کور پروسیسر لیکن یہ صرف قیمت کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اور یہی اس ٹیبلٹ کی سب سے زیادہ پر کشش خصوصیت ہے۔

8 جی بی کے ٹیبلٹ کی قیمت 120 یورو ہے جبکہ 16 جی بی ٹیبلٹ کی قیمت 140 یورو ہے۔ آپ توقع کیجیئے کہ پاکستان میں اس کی قیمت 20,000 سے شروع ہوتی ہے۔ جبکہ اجراء کے بعد اس کی قیمت تھوڑی مزید کم ہونی چاہیئے۔

یہ ایسر کا کوئی پہلا ٹیبلٹ نہیں ہے لیکن اسکی قیمت کی وجہ سے ہم اسے ان کی بہترین فروخت ہونے کی توقع کر سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment