Monday, 25 February 2013

Sncuryn..Pakistan lost the Match

Posted by Unknown on 03:30 with No comments

سنچورین: پاکستان کرکٹ ٹیم نے رسوائی کی نئی داستان  رقم کردی، پروٹیز نے سنچورین ٹیسٹ  کے تیسرے روز ہی اننگز اور 18رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
سرفراز احمد اور سعید اجمل نے 69 کی شراکت سے ٹاپ اور مڈل آرڈر کو آئینہ دکھایا، بڑے نام بری طرح ناکام ہوئے، عمران فرحت کی مزاحمت 43 پر دم توڑ گئی، لنچ کے بعد دو سیشنز میں پوری ٹیم 235 پر ڈھیر ہوئی،ڈیل اسٹین نے 4 شکار کیے، مین آف دی میچ کائل ایبٹ 9 وکٹیں لے کر کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں مین آف دی میچ قرار پائے،سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ابراہم ڈی ویلیئرز کو حاصل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی اننگز کا آغاز 14 سے کیا تو اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے 239 درکار تھے۔
یونس خان 8 اور اظہر علی 5 کے انفرادی اسکور کے ساتھ کریز پر آئے،ٹوٹل  میں 25 رنز کے اضافہ پر یونس خان نے ڈیل اسٹین کی گیند پر سلپ میں کھڑے گریم اسمتھ کو کیچ دے دیا،تجربہ کار بیٹسمین کی اننگز 11 تک محدود رہی، عمران فرحت کی آمد کے بعد ایک اچھی شراکت کی اُمید ہو چلی تھی مگر لنچ کا وقفہ ختم ہونے کے ساتھ ہی  93 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی (27) کی پُر اعتماد اننگز کا افسوسناک انجام ہوا، سنگل بنانے کے بعد دوسرے رن پر غلط فہمی ہوئی، کریز کی طرف لوٹنے سے قبل ڈی ویلیئرز نے ڈیل اسٹین کی تھرو پر  بیلز اڑادیں، 107 کے ٹوٹل پرعمران فرحت کی ہمت بھی جواب دے گئی۔

0 comments:

Post a Comment