کرپشن ختم ہو گئی تو بیرون ملک سے لوگ کام کیلئے پاکستان آئینگے، عمران خان
چکوال
… تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن ختم
ہوگئی تو اتنی خوشحالی آئے گی کہ بیرونِ ملک سے لوگ کام کرنے پاکستان آئیں
گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چکوال میں عوامی جلسے سے خطاب
کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے پنجاب کا سارا پیسہ لاہور کی
ایک سڑک پر لگادیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، شریف برادران اور
مولانا فضل الرحمان مل جائیں تو بھی پی ٹی آئی سب کا مقابلہ کرے گی۔
0 comments:
Post a Comment