Sunday, 10 February 2013

لاہور میں گرفتار احتجاجی ینگ ڈاکٹرز کو رہا کردیا گیا

لاہور … لاہور میں احتجاج کرنے والے گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کردیا گیا، میٹرو بس سروس کے افتتاح کے موقع پر احتجاجی کیمپ لگانے والے ینگ ڈاکٹرز کو پولیس نے آگے جانے سے روکنے پر تصادم کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے احتجاجی ینگ ڈاکٹرز کو رہا کردیا گیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے لاہور میں میٹرو بس سروس کے افتتاح کے موقع پر آج احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کیمپ لگایا ۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب کی جانب جانے کی کوشش کے دوران پولیس سے تصادم ہوا جس کے بعد کئی ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے کہا تھا کہ سروسز اسپتال کے باہر گرفتار کئے جانے والے ینگ ڈاکٹرز کی رہائی کا حکم دے دیا ہے ، انہیں جلد چھوڑ دیا جائے گا جس کے بعد گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کردیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment