Tuesday, 19 February 2013


چلی میں ہزاروں منچلوں کی ایک دوسرے پر ٹماٹروں سے بمباری
سان تیاگو… 
چلی میں تیسری سالانہ ٹماٹروں کی جنگ منعقد کی گئی۔ ہزاروں افراد نے ایک دوسرے پر ٹماٹروں سے بمباری کی۔ اسپین کے روایتی میلے سے متاثر ہو کر اب چلی میں بھی اب یہ میلا ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ چلی کے شہر Quillon میں ہونے والی اس منفرد جنگ میں 7 ہزار افراد شریک تھے جن میں بچے اور خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل تھیں۔ جنگ کے شرکا نے خوب تاک تاک کر ایک دوسرے پر نشانے لگائے اور اندھا دھند بمباری بھی کی۔ اس ”پرامن جنگ“ میں 45 ہزار کلو ٹماٹر استعمال کیے گئے جو مقامی کسانوں نے فراہم کیے تھے۔ چلی کے اس میلے کا مقصد مقامی زراعت کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔

0 comments:

Post a Comment