ایک آیت پر یہودی کا نقطۂ نظر
ایک مرتبہ ایک یہودی آدمی نے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا اے امیرالمومنین تمہاری کتاب میں ایک آیت
ایسی ہے جس کو تم پڑھتے ہو اگر وہ آیت ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس دن
کو عید کا دن قرار دے دیتے‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس آیت سے متعلق
دریافت کیا تو یہودی نے کہا: وہ آیت یہ ہے:ترجمہ:”آج ہم نے تمہارے لیے دین
کامل کردیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کردیں اور تمہارے لیے دین اسلام کو
پسند کیا۔“
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے اس جگہ اور اس دن کا بھی علم ہے جہاں یہ آیت نازل ہوئی‘ یہ آیت یوم عرفہ کو جمعہ کے دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے اس جگہ اور اس دن کا بھی علم ہے جہاں یہ آیت نازل ہوئی‘ یہ آیت یوم عرفہ کو جمعہ کے دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی۔
0 comments:
Post a Comment