اپنا قبلہ درست رکھیے
کبھی آپ تنہا قبرستان جائیں اور
اپنے کسی پیارے کی قبر پہ فاتحہ خوانی کریں تو اک لمحہ کے لیے آپ محسوس
کریں گے کہ شاید آپ اس شہر میں واحد زندہ انسان ہیں اور باقی سارا شہر منوں
مٹی تلے سو ر ہا ہے. آپ کسی ہسپتال کا رخ کر جائیں اندر داخل ہوتے ہی آپ
کو سب بیمار نظر آئیں آپ محسوس کرتے ہیں کہ جیسے سارا شہر ہی بیمار ہو گیا
ہے. آپ عزم سفر لیے کسی ائر پورٹ یا بس سٹینڈ پہ چلے جائیں آپ کو سارا شہر
مسافر محسوس ہو گا. آپ کسی شاپنگ مال میں
گھس جائیں تو آپ کو ہر انسان خریدار نظر آتا ہے. کبھی آپ کسی درس کی محفل
میں چلے جائیں تو آپ کو لگے گا کہ ہر انسان نیک ہے یہ ہی فرق آپ کو مسجد
اور کیسینو میں بھی نظر آۓ گا. سو خدارا آپ شکایت کرنا بند کریں کہ زمانہ
خراب ہو گیا ہے. آپ اپنی ترجیحات کو دیکھیں. مرشد صادق حضرت واصف علی واصف
رح کا قول ہے کہ زمانے کا اس سے زیادہ انصاف کیا ہو گا کہ یہ نیکی کے
متلاشی کو نیکی دیتا ہے اور بدی کے متلاشی کو بدی... سو اپنا قبلہ درست
کرنے کی ضرورت ہے.
نیک لوگ آج بھی نیکی میں مصروف ہیں اور بد، بدی کے کاروبار کو عروج دے رہا ہے.
آپ سب دعا کرو یا اللہ ہمیں نیکی کرنے والا بنا اور ہمیں نیکی پہ قائم رکھ
آمین
نیک لوگ آج بھی نیکی میں مصروف ہیں اور بد، بدی کے کاروبار کو عروج دے رہا ہے.
آپ سب دعا کرو یا اللہ ہمیں نیکی کرنے والا بنا اور ہمیں نیکی پہ قائم رکھ
آمین
0 comments:
Post a Comment