مہا کمبھ میلہ،دریائے گنگا اور جمنا کے سنگم پرکئی لوگ ڈبکی لیں گے
الہ
آباد…بھارتی شہر الہ آباد اور ونارسی میں جاری مہا کمبھ میلے کا آج مقدس
ترین دِن ہے۔جہاں لاکھوں افراد ہندو عقیدے کے مطابق اپنے گناہ دھوئیں گے
،چلچلاتی سردی سے نبردآزما لوگ دریائے گنگا اور جمنا کے سنگم پر ڈبکی لیں
گے۔منتظمین کا کہناہے آج تقریباًتین کروڑ زائرین ڈوبکیاں لگائیں گے، اس
میلے کا اختتام دس مارچ کو مہاشیوراتری کے موقع پر ہوگا۔کمبھ مذہبی میلہ ہے
جسے بھارت میں ’زمین پر منعقدہ عظیم تقریب‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ یہ میلہ
ہر 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ کمبھ کے میلے کے موقع پر زائرین دریائے گنگا
میں نہاتے ہیں۔ ہندو عقائد کے تحت اس رسم سے گناہ دھلتے ہیں اور جنت کا
راستہ کھلتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment