Sunday, 10 February 2013

ینگ ڈاکٹرز پر تشدد، منور حسن اور لیاقت بلوچ کا اظہار مذمت

لاہور … جماعتِ اسلامی کے امیر سید منور حسین اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار ڈاکٹروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اور لیاقت بلوچ نے کہاکہ وہ ینگ ڈاکٹرز پر تشدد اورگرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں اور گرفتار ڈاکٹروں کو فوری رہا کیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment