کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ ---- کچھ نہ کہو، خاموش رہو
اے لوگو خاموش رہو ----- ہاں اے لوگو ، خاموش رہو
سچ اچھا ، پر اس کے جلو میں ، زہر کا ہے اک پیالا بھی
پاگل ہو ؟ کیوں ناحق کو سقراط بنو ، خاموش رہو
حق اچھا پر اس کے لئے کوئی اور مرے تو اور اچھا
تم بھی کوئی منصور ہو جو سولی پہ چڑھو؟ خاموش رہو
ان کا یہ کہنا سورج ہی دھرتی کے پھیرے کرتا ہے
سر آنکھوں پر ، سورج ہی کو گھومنے دو ، خاموش رہو
مجلس میں کچھ حبس ہے اور زنجیر کا آہن چبھتا ہےپ
ھر سوچو ، ہاں پھر سوچو ، ہاں پھر سوچو ، خاموش رہو
گرم آنسو اور ٹھنڈی آہیں من میں کیا کیا موسم ہیں
اس بگیا کے بھید نہ کھولو ، سیر کرو ، خاموش رہو
آنکھیں موند منارے بیٹھو ، من کے رکھو بند کواڑ
انشا جی لو دھاگا لو اور لب سی لو، خاموش رہو

0 comments:
Post a Comment