علامات صغریٰ
علامات صغریٰ میں سے چند یہ ہیں:۔
۱۔
۱۔
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات شریف۔
۲۔
۲۔
تمام صحابہ کرام کا اس دنیا سے رحلت فرماناجانا۔
۳۔
۳۔
تین خسف کا واقعہ یعنی آدمی زمین میں دھنس جائیں گے۔ ایک مشرق میں دوسرا مغرب میں تیسرا جزیرہ عرب میں۔
۴۔
۴۔
علم اٹھ جائے گا یعنی علماء اٹھالیے جائیں گے۔ لوگ جاہلوں کو اپنا امام و
پیشوا بنائیں گے، وہ خود گمراہوں گے، اوروں کو گمراہ کریں گے۔
۵۔
۵۔
زنا اور شراب خوری، بد کاری اور بے حیائی کی زیادتی ہوگی۔
۶۔
۶۔
مرد کم ہوں گے اور عورتیں زیادہ یہاں تک کہ ایک مرد کی سر پرستی میں پچاس عورتیں ہوں گی۔
۷۔
۷۔
اس کے علاوہ بڑے وبال تیس ہوں گے کہ وہ سب دعویٰ نبوت کریں گے۔ حالانکہ نبوت ختم ہو چکی۔
۸۔
۸۔
مال کی کثرت ہوگی، زمین اپنے دفینے اگل دے گی۔
۹۔
۹۔
دین پر قائم رہنا دشوار ہوگا، جیسے مٹھی میں انگارہ لینا۔
۱۰۔
۱۰۔
وقت میں برکت نہ ہوگی یعنی بہت جلد جلد گزرے گا۔
۱۱۔
۱۱۔
زکوٰۃ دینا لوگوں پر گراں ہوگا کہ اس کو تاوان سمجھیں گے۔
۱۲۔
۱۲۔
علم دین پڑھیں گے مگر دین کی خاطر نہیں دنیا کے لیے ۔
۱۳۔
۱۳۔
عورتیں مردانہ و ضع اختیار کریں گی اور مرد زنانی وضع پسند کرنے لگیں گے۔
۱۴۔
۱۴۔
گانے بجانے کی کثرت ہوگی، حیاء و شرم جاتی رہے گی۔
۱۵۔
۱۵۔
بروقت ملاقات سلام کی بجائے لوگ گالی گلوچ سے پیش آئیں گے۔
۱۶۔
۱۶۔
مسجد کے اندر شور و غل اور دنیا کی باتیں ہوں گی۔
۱۷۔
۱۷۔
نماز کی شرائط وارکان کا لحاظ کئے بغیر لوگ نمازیں پڑھیں گے۔ یہاں تک کہ پچاس میں سے ایک نماز بھی قبول نہ ہوگی، وغیرہ وغیرہ۔
0 comments:
Post a Comment