Sunday, 3 February 2013

کوئی مسلمان گرجے کی سیڑھیوں پر اذان اور جماعت کے ساتھ نماز نہیں پڑھ سکتا

امیرالمومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جب قیامہ کے کنیسہ (گرجا) میں تشریف لے گئے اور وہاں نماز کا وقت آگیا تو وینس بطریق سے فرمایا: ’’میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں‘‘ بطریق نے کہا: امیرالمومنین آپ اسی جگہ نماز پڑھ لیں‘ آپ رضی اللہ عنہ نے انکار فرمایا‘ بطریق قسطنطین کے گرجے میں نماز پڑھنے کیلئے گیا لیکن آپ نے وہاں بھی نماز نہیں پڑھی‘ آپ نے گرجے کے باہر دروازے پر نماز پڑھی اور بطریق سے فرمایا میں نے گرجے میں اس لیے نماز نہیں پڑھی کہ مسلمان آئندہ اس دلیل پر کہ عمر نے اس گرجے میں نماز پڑھی تھی اس پر قبضہ نہ کرلیں۔ اس کے بعد تحریر لکھ کر بطریق کے حوالہ کی‘ جس میں لکھا تھا کہ ’’کوئی مسلمان گرجے کی سیڑھیوں پر اذان اور جماعت کے ساتھ نماز نہیں پڑھ سکتا‘ البتہ تنہا پڑھ سکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment