Monday, 11 February 2013


پاکستان فٹ بال ٹیم نے نیپال کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیدی
 کٹھمنڈو … 
 پاکستان فٹ بال ٹیم نے نیپال کو دوسرے میچ میں بھی ایک گول سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا ہے۔ کھٹمنڈو میں کھیلے گئے دوسرے انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں پاکستانی ٹیم شروع ہی سے کھیل پر چھائی رہی اور حریف پر تابڑ توڑ حملے کئے، دوسری جانب پاکستان کے گول کیپر جعفر خان نے بھی حریف کے متعدد حملوں کو ناکام بنادیا۔ کھیل کے 17 ویں منٹ میں حسن بشر کے پاس پر محمد مجاہد نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر پاکستان کو فیصلہ کن برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔ یوں پاکستان نے یہ میچ 1-0 سے جیت کر سیریز میں 2-0 سے فتح اپنے نام کرلی۔

0 comments:

Post a Comment