Monday, 11 February 2013


پہلا ٹی 20: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 40 رنز سے ہرادیا
انگلینڈ...
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 40 رنز سے ہرا دیا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 214 رنز بنائے، اوئن مورگن 46 اور لیوک رائٹ 42 رنز بناکر نمایاں رہے، ٹرینٹ بولٹ اور رونی ہیرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔ جواب میں کیوی ٹیم 9 وکٹ پر 174 رنز بناسکی، مارٹن گپٹل 44 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس براڈ نے 4 اور اسٹیون فن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ 3 میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔

0 comments:

Post a Comment