سُبْحَانَ اللّهِ ، والْحَمْدُللّهِ ، وَ لا اِلهَ اِلَّا اللّهُ ، وَ اللّهُ اَكْبَرُ ، وَ لا حَوْلَ وَ لا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّهِ
حدیث میں ہے کہ یہ چار کلمات اللہ تعالٰی کو بہت محبوب ہیں۔ اس سے کوئ فرق نہیں پڑتا کہ کس لفظ سے ذکر شروع کیا جاۓ۔
[مسلم، 3:1685]
اور ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔
زیادہ پائیدار اچھے اعمال کثرت سے کیا کرو۔
انہوں نے پوچھا، "یہ پائیدار اچھے اعمال کیا ہیں"؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا۔ ۔ ۔
تکبیر یعنی اللّهُ اَكْبَرُ
تحلیل یعنی لا اِلهَ اِلَّا اللّهُ
تسبیح یعنی سُبْحَانَ اللّهِ
تحمید یعنی الْحَمْدُللّهِ
اور
لا حَوْلَ وَ لا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّه ۔۔۔
النسائ اور الحاکم اور اس حدیث کا سلسلہ صحیح ہے۔
0 comments:
Post a Comment