Tuesday, 19 February 2013


جلدی جلدی پڑ ھ لیں ورنہ کتا ب خالی ہو جائے گی 
بیونس آئرس…این جی ٹی…
اچھی کتا ب کو جتنی با رپڑھا جائے مزا آتا ہے لیکن ایک کتاب ایسی بھی ہے جسے صرف ایک بار ہی پڑ ھا جاسکتا ہے ۔ارجنٹائن میں ایک ایسی کتاب شا ئع کی گئی ہے جس میں چھپے ہو ئے حروف وقت گزرنے کے ساتھ سا تھ غائب ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور دو مہینوں میں کتاب میں صرف خا لی صفحا ت ہی رہ جاتے ہیں۔ اس کتا ب کی چھپائی میں ایسی خاص روشنا ئی استعمال کی گئی ہے جو ہوا اور روشنی کے اثر سے بخا رات بن کر اڑنا شروع ہو جا تی ہے جس کے بعد رفتہ رفتہ ساری تحریر غا ئب ہو جاتی ہے۔ تو جنا ب اس کتاب کو خریدنے کے بعد دو مہینے کے اندر پڑھنا ضروری ہے ورنہ کچھ ہا تھ نہیں آئے گا ۔

0 comments:

Post a Comment