الیکشن کمیشن کی تشکیل نو، طاہرالقادری کی پٹیشن کی سماعت آج ہوگی
اسلام
آباد…
سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق ڈاکٹر طاہرالقادری
کی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی، ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈین شہریت کی
دستاویزات پیش کریں گے، کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی
سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران طاہر
القادری نے استفسار پر بتایاکہ وہ پاکستان کے شہری ہونے کے ساتھ کینیڈا کی
شہریت بھی رکھتے ہیں۔ اس موقع پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی دوسرے ملک کی
وفاداری کا حلف اٹھانے والا پاکستان کے الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکی پٹیشن
کیسے دائر کرسکتا ہے۔ عدالت نے طاہر القادری کو آج کینیڈا کی شہریت کی
دستاویزات اور حق دعویٰ سے متعلق نکتے پر مفصل جواب داخل کر نے کی ہدایت کی
ہے۔
0 comments:
Post a Comment