شاہ زیب قتل کیس کے مقدمے میں شاہ رخ جتوئی کا بھائی اور دوست بھی نامزد
کراچی…
شاہ
زیب قتل کیس کے مقدمے میں مزید 2 ملزمان کو نامزد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے
مطابق شاہ رخ جتوئی کے بھائی اور دوست کومقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
ملزمان نواب علی جتوئی اور خرم کیخلاف دفعہ 224 اور 225 عائد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پرمرکزی ملزم کی معاونت کاالزام ہے، جبکہ
ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق شاہ رخ
جتوئی کاجعلی نام سے ٹکٹ بنانے والا بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے صرف
3 ہزار روپے کمیشن کی خاطرجعلی نام سے ٹکٹ بنایا۔
0 comments:
Post a Comment