Tuesday, 19 February 2013


دودل ایک دھڑکن !شاعری کی با ت سائنس نے بھی سچ ثابت کر دی
نیویارک…این جی ٹی… 
محبت کر نے والے دو دل ایک ہی لے پردھڑ کتے یہ بات سنی تو بہت ہے جسے اب سائنس نے بھی سچ ثابت کردیا ہے ۔ امریکا میں یونیورسٹی آ ف کیلی فو رنیا میں کی جانے ایک تحقیق کے مطابق صدیو ں پرانی یہ با ت بالکل درست ہے کہ محبت کر نے افراد کے دل بھی ایک اندازسے اور ایک لے پر دھڑکتے ہیں ۔ اس تجرباتی تحقیق کے دوران ایسے افراد کو ایک ساتھ بٹھا کر ان کے دل کی دھڑکنو ں کا جائزہ لیا گیا جو جذبا تی طور پر ایک دوسرے سے نہایت قریب تھے۔ تجربے کے یہ دوران یہ افراد ایک دوسرے سے فا صلے پر بیٹھے تو آپس میں کوئی گفتگو بھی نہیں کر سکتے تھے جبکہ اس کے باوجود ان کی دلوں کی دھڑکن ایک جیسی ہی ریکارڈ کی گئی۔ تجربے میں یہ بات بھی نوٹ کی گئی جب جب دھڑکن کی رفتار میں کوئی تبدیل آئی تو و ہ دونو ں افراد میں ایک جیسی ہی تھی ۔ یہی تجربہ جب دو اجنبی افراد کے درمیا ن کیا گیا۔ ان کی دھڑکنو ں میں کو ئی مطابقت نہیں پائی گئی۔

0 comments:

Post a Comment