Monday, 4 February 2013

Shahbaz Sharif

Posted by Unknown on 02:02 with No comments

مختلف جماعتوں سے اتحاد کی بات چل رہی ہے،شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ انتخابی اتحاد کے لیے جماعت اسلامی ،جے یو پی ،جے یو آئی اور ایم ایل ایف سے بات چل رہی ہے۔ شفاف الیکشن کیلیے گورنر کی تبدیلی سمیت سب کچھ ہونا چاہیے۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن میں اتحاد کے لیے دیگر پارٹیوں کے ساتھ سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے بھی بات چل رہی ہے ۔ قومی مفاد کو ہر بات پر فوقیت دی جانی چاہیے۔نگران وزیر اعظم سے متعلق استفسار پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام آج بتا دیا تو کل کیا بتائیں گے ۔وزیر اعلیٰ نے میٹرو بس پراجیکٹ کو عالمی معیار کا منصوبہ قرار دیا ۔تاہم میٹرو بس چلانے کیلیے ایچ ٹی وی لائسنس رکھنے سے متعلق سوال کو دلچسپ انداز میں گول کر گئے۔

0 comments:

Post a Comment