Monday, 4 February 2013

Martyrs of Lakki Marwat

Posted by Unknown on 02:12 with No comments

لکی مروت کے شہداء پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک


لکی مروت …لکی مروت میں گزشتہ روز دہشت گردوں نے حملہ کیا تو فیصل آباد کے محمد عارف نے وطن پر جان قربان کردی،نارووال کا محمد سلیم بھی پیچھے نہ رہا اور شہید ہونے کی خواہش پوری کرلی۔ سندھ دھرتی کے علی گل نے جاں نثار کی تو مانسہرہ کے سید وسیم شاہ اور ہری پور کے توقیرنے بھی جام شہادت نوش کیا۔شہید حولدار محمد عارف کا جسد خاکی رات گئے فیصل آباد میں آبائی گاوٴں 264رب میں پہنچایا گیا۔ شہید محمد عارف کی نمازجنازہ گاوٴں کے قبرستان میں ادا کی گئی۔جس کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔نارووال کے نواحی گاوٴں ڈونگیاں میں سپاہی محمد سلیم کو بھی فوجی اعزاز کے ساتھ مٹی کے حوالے کیا گیا۔ شہید سلیم تین روز قبل چھٹی گزارنے کے بعد وہ ڈیوٹی کے لیے گھر سے روانہ ہوا تھا تو آخری گفتگو میں شہادت کی خواہش کی تھی۔سکھر کے نواحی گاوٴں گوٹھ یوسف خالدی میں شہید نائیک علی گل خالدی کو سپرد خاک کیاگیا تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔مانسہرہ کے علاقے لساں ٹھکرال میں سپاہی سید وسیم شاہ کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔ہری پورکے گاوٴں جولیاں میں لانس نائیک توقیر بیگ کو سپرد خاک کردیاگیا ہے،شہید کی والدہ نے اپنے بیٹے کی قربانی پر فخرکااظہارکیا۔

0 comments:

Post a Comment