امریکا : ایک ہزار سے زائد افراد کی ہاتھوں کے بَل قلابازی کا ریکارڈ
نیویارک…این
جی ٹی…
ہاتھوں کے بل قلابازیاں کھانا(کارٹ وہیل کرنا)اپنے اندر ایک بیحد
مہارت طلب فن ہے جس میں ذرا سی بے احتیاطی ہاتھ کی ہڈی چٹخنے کا سبب بن
سکتی ہے تاہم امریکا میں تو بیک وقت ہزاروں نے اسے انجام دیتے ہوئے عالمی
ریکارڈ بنا ڈالا۔امریکی ریاست ورجینیا کے ساحل پر ایک جمناسٹک کلب سے تعلق
رکھنے والے 1ہزار86افراد نے بیک وقت ہاتھوں کے بل قلابازیاں کھاتے ہوئے
عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔خصوصی طور پر منعقد کیے گئے اس ایونٹ میں ایک
ہزار سے زائد افراد نے کارٹ وہیل کر دکھانے کا یہ کارنامہ سر انجام دیا اور
اپنا نام گینز ریکارڈ بکس میں درج کروالیا۔

0 comments:
Post a Comment