انوکھی پیزا شاپ! ہتھیار دکھائیں، ڈسکاؤنٹ پائیں
رچمنڈ…
شاپنگ
کرتے ہوئے اگر ڈسکاؤنٹ میں مل جائے تو خوشی کی انتہا نہیں رہتی لیکن
امریکہ کی ایک پیزا شاپ میں تو دکانداراسلحہ دکھانے پر پندرہ فیصد ڈسکاؤنٹ
دے رہے ہیں۔امریکی ریاست ورجینیا کی پیزا شاپ میں کوئی بھی گاہک اپنا اسلحہ
یا پھر اسلحہ پرمٹ دکھا کر پیزا کی خریداری پر 15فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کر
سکتا ہے۔دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ انکے 80فیصد گاہک اپنی بندوق یاپستول
دکھا کر اس پیشکش سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ اس انوکھی آفر کا سنتے ہی
انکے ایک گاہک تو اپنے کئی ہتھیار لے کر دکان پر پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر
گھبراہٹ تو ہوئی تا ہم پیزا کی فروخت میں اضافے کا سوچتے ہی انکی گھبراہٹ
خوشی میں بدل گئی۔

0 comments:
Post a Comment