عجوہ کھجور کی فضیلت
عجوہ کھجور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب ترین کھجوروں میں سے تھی‘ یہ مدینہ منورہ کی عمدہ ترین‘ انتہائی لذیذ‘ مفید سے مفید تر اور اعلیٰ قسم کی کھجور ہے۔
حدیث میں اس کے متعلق آیا ہے کہ یہ جنت کی کھجور ہے‘ اس میں
قلب مرض سے شفا کا ہونا وارد ہے۔
صحیح حدیث میں آیا ہے کہ: ”نہار منہ اس کے
سات عدد دانے کھانے سے زہر اور سحر سے حفاظت ہوگی“۔
علماء نے لکھا ہے کہ اس کھجور کا درخت آپ انے اپنے دست بابرکت سے لگایا‘ اس
مضمون میں اسی بابرکت کھجور کے متعلق چند باتیں جمع کی گئیں ہیں‘ حق
تعالیٰ اس حقیر کاوش کو مفید ونافع بنائے اور راقم کے لئے ذریعہ نجات
بنائے۔ آمین۔
عجوہ کھجور کی تاثیر سحر وزہر سے حفاظت۔۔۔
” عن سعد قال: سمعت رسول اللّٰہ یقول: من تصبح بسبع تمرات عجوة لم یضرہ ذلک الیوم سم ولاسحر“۔
” عن سعد قال: سمعت رسول اللّٰہ یقول: من تصبح بسبع تمرات عجوة لم یضرہ ذلک الیوم سم ولاسحر“۔
ترجمہ:․․․․”حضرت
سعد بن ابی وقاص کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا
کہ جو شخص صبح کے وقت کوئی اور چیز کھانے سے پہلے سات عجوہ کھجوریں کھائے
گا‘ اس کو اس دن کوئی زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچائے گا“۔
تشریح۔۔۔
عجوة
مدینہ منورہ کی کھجوروں میں سے ایک قسم ہے‘جو صیحانی سے بڑی اور مائل
بہ سیاہی ہوتی ہے‘ یہ قسم مدینہ منورہ کی کھجوروں میں سب سے عمدہ اور اعلیٰ
ہے۔
”زہر“
سے مراد وہی زہر ہے جو مشہور ہے (یعنی وہ چیز جس کے کھانے سے آدمی مرجاتا
ہے) یا سانپ ‘ بچھو اور ان جیسے دوسرے زہریلے جانوروں کا زہر بھی مراد
ہوسکتا ہے۔
مذکورہ
خاصیت (یعنی دافع سحر وزہر ہونا) اس کھجور میں حق تعالیٰ کی طرف سے پیدا کی
گئی ہے‘ جیساکہ قدرت نے از قسم نباتات دوسری چیزوں (جڑی بوٹیوں وغیرہ) میں
مختلف اقسام کی خاصیتیں رکھی ہیں‘ یہ بات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بذریعہٴ وحی معلوم
ہوئی ہوگی کہ (عجوہ) کھجور میں یہ خاصیت ہے‘ یا یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی
برکت سے اس کھجور میں یہ خاصیت ہے عجوہ کا درخت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست
مبارک سے لگایا ہے۔
0 comments:
Post a Comment