کتیا بنی دلہن، 6ہزار ڈالر کاعروسی لباس، تقریب میں250مہمان
نیو
یارک…این جی ٹی…
امریکی ریاست نیو یارک میں دو کتوں کی 2 لاکھ 50ہزار ڈالر
کی لاگت سے شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس نے جانوروں کی ہو نے والی
مہنگی ترین شادی کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے ۔ اس شادی کی تقریب
میں ایک کتے کی کٹھ پتلی نے اہم رسومات کی انجام دہی کر کے دونوں کتوں کو
باقاعدہ طور پر شادی کے بندھن میں منسلک کیا گیا جبکہ دلہن کو 6ہزار ڈالر
کی لاگت والاعروسی لباس پہنا کر سجایا گیا تھا۔ اس مہنگی ترین شادی کی
تقریب میں 2سو 50مہمانوں کو مدعو کیا گیا جس میں شہر کے معززین کے علاوہ
جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کر نے والے کارکنان اور ان کے پالتو جانور بھی
مو جود تھے۔پر تعیش کھانوں،قیمتی ملبوسات ،سجاوٹ اور انتظامات کے ساتھ گلو
کاروں نے بھی اس شادی کو اپنی آواز کے جادو سے چار چاند لگائے اور اس نئے
نو یلے جو ڑے کو نیک خواہشات کے ساتھ شادی کی مبارک باد دی۔
0 comments:
Post a Comment