Monday, 18 February 2013

یاجوج وماجوج کا خروج
قتل دجال کے بعد جب لوگ امن و امان کی زندگی بسر کرتے ہوں گے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو حکم الٰہی ہو گا کہ مسلمانوں کو کوہِ طور پر لے جاؤ اس لیے کہ کچھ لوگ ایسے ظاہر کئے جائیں گے جن سے لڑنے کی کسی کو طاقت نہیں۔ 
چنانچہ آپ مسلمانوں کو لے کر قلعہ طور پر پناہ گزین ہوں گے۔ کہ یاجوج ماجوج ظاہر ہوں گے، یہ اس قدر کثیرہوں گے کہ ان کی پہلی جماعت جب بحرئہ طبریہ پر (جس کا طول دس میل ہوگا) گزرے گی تو اس کا پانی پی کر اس طرح سکھا دے گی کہ دوسری جماعت جب آئے گی تو کہے گی کہ یہاں کبھی پانی نہ تھا۔ غرض یہ لوگ موروملخ کی طرح ہر طرف پھیل کر فتنہ و فساد برپا کریں گے۔ پھر دنیا میں قتل و غارت سے جب فرصت پائیں گے تو کہیں گے کہ زمین والوں کو تو قتل کر لیا آؤ اب آسمان والوں کو قتل کریں، یہ کہہ کر اپنے تیر آسمان کی طرف پھینکیں گے ۔ خدا کی قدرت کہ ان کے تیر اوپر سے خون آلود گریں گے۔
یہ اپنی حرکتوں میں مشغول ہوں گے اور وہاں پہاڑ پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام مع اپنے ساتھیوں کے محصور ہوں گے۔ محصورین میں قحط کا یہ عالم ہوگا کہ گائے کے سرکی ان کے نزدیک وہ وقعت ہوگی جو آج سو اشرفیوں کی نہیں
۔ اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام مع اپنے ہمراہیوں کے دعا فرمائیں گے ، اس پر اللہ تعالیٰ ان کی گردنوں میں ایک قسم کے کیڑے پیدا کر دیگا کہ ایک رات میں سب ہلاک ہو جائیں گے۔

0 comments:

Post a Comment