Monday, 18 February 2013

یاجوج و ماجوج
یاجوج وماجوج یافث بن نوح علیہ السلام کی اولاد سے فسادی گروہ ہیں، ان کی تعداد بہت زیادہ ہے ، وہ زمین میں فساد کرتے تھے، ایام ربیع میں نکلتے تھے تو کھیتیاں اور سبزی سب کچھ کھا جاتے تھے۔ آدمیوں بلکہ درندوں ، وحشی جانوروں بلکہ سانپوں بچھوؤں تک کو کھا جاتے تھے، حضرت سکندر ذوالقرنین سے جو مومن صالح اور اللہ کے مقبول بندے اور تمام دنیا پر حکمران تھے ۔ لوگوں نے ان کی شکایت کی اور آپ نے ان کی درخواست پر بنیاد کھدوائی جب پانی تک پہنچی تو اس میں پگھلائے ہوئے تانبے سے پتھر جمائے گئے اور لوہے کے تختے اوپر نیچے چن کر ان کے درمیان لکڑی اور کوئلہ بھروا دیا اور آگ دے دی، اسی طرح یہ دیوار پہاڑ کی بلند ی تک اونچی کر دی گئی اور اوپر سے پگھلا ہو ا تانبہ دیوار میں پلا دیا گیا۔ یہ سب مل کر ایک سخت جسم ہو گیا۔ اس کی چوڑائی ساٹھ گز ہے اور لمبائی ڈیڑھ سو فرسنگ۔
حدیث شریف میں ہے کہ یا جوج ماجوج روزانہ اس دیوار کو توڑتے ہیں اور دن بھر محنت کرتے کرتے جب اس کے توڑنے کے قریب ہوتے ہیں تو ان میں سے کوئی کہتا ہے کہ اب چلو باقی کل توڑیں گے۔ دوسرے روز جب آتے ہیں تو بحکم الٰہی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جاتی ہے۔ جب ان کے خروج کا وقت آئے گا تو ان میں سے کہنے والا کہے گا اب چلو باقی دیوار کل توڑیں گے ۔ انشاء اللہ ، انشاء اللہ کہنے کا ثمرہ یہ ہوگا کہ اس دن کی محنت رائیگا
ں نہ جائے گی اور اگلے روز انھیں دیوار اتنی ٹوٹی ہوئے ملے گی جتنی پہلے روز توڑ گئے تھے۔ اب وہ نکل آئیں گے۔

0 comments:

Post a Comment