Wednesday, 20 February 2013


ٹل بلاک کی گیس مقامی لوگوں کو نہ دی تو عدالت جائیں گے ، سینیٹر عبدالنبی بنگش
اسلام آباد … 
 سینیٹر عبدالنبی بنگش نے دھمکی دی ہے کہ اگر ضلع ہنگو میں ٹل بلاک سے نکلنے والی گیس مقامی لوگوں کو فراہم نہ کی گئی تو عدالت جائیں گے ، سڑکوں پر آئیں گے اور فیلڈ سے گیس سپلائی روکنے پر بھی مجبور ہو سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر عبدالنبی بنگش نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 27 جولائی 2011ء میں ٹل کو گیس دینے کا علان کیا تھا جو آج تک نہیں مل سکی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کے پاس بھی بار بار چکر لگائے کچھ حاصل نہ ہوا، اٹھارویں ترمیم میں واضح ہے کہ پہلے گیس وہاں دی جائے جہاں سے نکلتی ہے۔ سینیٹر عبدالنبی بنگش نے کہا کہ انہیں بگٹی بننے پر مجبور نہ کیا جائے۔ اس سے پہلے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث منعقد نہ ہو سکا۔

0 comments:

Post a Comment