مکی سورتوں اور مدنی سورتوں کا مطلب
وہ سورتیں جو مکہ معظمہ میں اور اس کے اطراف میں نازل ہوئیں ان کو مکی
کہتے ہیں اور جو مدینہ منورہ اور اس کے قریب وجوار میں نازل ہوئیں ان کو
مدنی کہتے ہیں۔
مکی اور مدنی سورتوں کے مضامین میں فرق
باعتبار مضامین کے مکی اور مدنی سورتوں میں یہ فرق پایا جاتا ہے کہ مکی
سورتوں میں عموماً اصولی عقائد یعنی توحید و رسالت اور حشر و نشر کا بیان
ہے اور مدنی سورتوں میں اعمال کا ذکر ہے مثلاً وہ احکام جن سے اخلاق درست
ہوں اور مخلوق کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا طریقہ معلوم ہو، مدنی سورتوں
میں بیان کئے گئے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment