پل صراط
یہ ایک پل ہے کہ پشتِ جہنم پر نصب کیا جائے گا، بال سے زیادہ باریک اور
تلوار سے زیادہ تیز ہوگا، ہر نیک و بد، مجرم و بری، مومن و کافر کا اس پر
سے گزر ہوگا۔ کیونکہ جنت میں جانے کا یہی راستہ ہے۔ مگر نیک سلامت رہیں گے
اور اپنے اپنے درجے کے موافق وہاں سے صحیح سلامت گزر جائیں گے۔ جب ان کا گزر
دوزخ سے ہوگا تو دوزخ سے صدا اٹھے گی کہ اے مومن! گزر جا کے تیرے نور نے
میری لپٹ سرد کر دی۔ پل صراط کے دونوں جانب بڑے بڑے آنکڑے (اللہ ہی جانے کے
وہ کتنے بڑے ہونگے) لٹکتے ہوں گے۔ جس شخص کے بارے میں حکم ہوگا اسے پکڑ لیں
گے۔ مگر بعض تو زخمی ہو کر نجات پا جائیں گے اور بعض کو جہنم میں گرا دیں
گے۔
سب سے پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس پر گزر فرمائیں گے۔ پھر اور انبیاء و مرسلین پھر یہ امت اور پھر اور امتیں گزریں گی۔
سب سے پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس پر گزر فرمائیں گے۔ پھر اور انبیاء و مرسلین پھر یہ امت اور پھر اور امتیں گزریں گی۔
0 comments:
Post a Comment