آنکھوں پر پٹی باندھ کراسٹائلش بال تراشنے والا حجام
کیف
…این جی ٹی …
یوکرین میں ایک ایسا حجام بھی مو جود ہے جو اپنی آنکھوں پر
پٹی باندھ کر ماہرانہ طریقے سے لوگوں کے بال نت نئے اسٹائل میں تراشتا
ہے۔دس سال سے اس پیشے سے منسلک یہ ہیئر ڈریسر اپنی آنکھوں پر سیاہ رنگ کی
پٹی باندھ کر نہایت پھرتی سے بال کاٹتا ہے ۔اس نئے تجربے سے محظوظ ہونے
کیلئے دور دراز سے لوگ اس کے پاس بال کٹوانے کیلئے آتے ہیں ۔یہ حجام آنکھوں
پر پٹی باندھنے کے ساتھ ساتھ ایک نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں میں قینچی پکڑ کر
بال کاٹتا ہے اور آج تک اس کے گاہکوں کے ساتھ کو ئی نا خوشگوار واقعہ
رونما نہیں ہوا۔

0 comments:
Post a Comment