Wednesday, 20 February 2013


آلات ِموسیقی سیکھنے والے بچوں کے ذہن تیز ہوتے ہیں،تحقیق
ٹورنٹو…این جی ٹی…
 موسیقی روح کی غذا تصور کی جاتی ہے لیکن تازہ ترین تحقیق میں ثابت کیا گیا ہے کہ یہ ذہانت میں بھی اضافے کا سبب بنتی ہیں۔کینیڈا میں ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق 6سے 8برس کی عمر کے ایسے بچے جومیوزک میں دلچسپی رکھتے ہیں اور موسیقی کے آلات بجانے کی تربیت حاصل کرتے ہیں ان کی ذہانت عام بچوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے۔اس سلسلے میں دنیا بھر کے 36ایسے موسیقاروں کے دماغ کا مطالعہ کیا گیا جو کم عمری سے موسیقی کے آلات بجانا سیکھ رہے ہیں۔ اس تحقیق کے نتیجے میں ثابت ہوا کہ موسیقی کے آلات بجانے کی تربیت حاصل کرنے والے بچوں کی دماغ کے کچھ حصے اتنے متحرک ہو جاتے ہیں کہ ان میں ناصرف تیزی سے سوچنے سمجھنے اور بروقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے بلکہ عمر کے ساتھ ساتھ اس صلاحیت میں مسلسل اضافہ بھی ہوتا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment