Wednesday, 20 February 2013


زمین پر دائرے کی شکل کا دیوہیکل فن پارہ
پیرس…این جی ٹی…
 قدرتی مناظر کسے پسند نہیں ہوتے اور اگر کوئی ماہر ِ فن ایسے ہی حسین قدرتی مقامات پرکوئی دلکش فن پارے بنا دے تو پھرمنظر کو چار چاند ہی لگ جاتے ہیں ۔فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے سیاہ رنگ کی مٹی کو ایک دیو ہیکل دائرے کی شکل میں ترتیب دیتے ہوئے اس کے اندردلکش نقش و نگار بنا دئیے ہیں۔ دائرے کے اندر ڈیزائن مکمل ہو جانے کے بعد آرٹسٹ نے اس کے کناروں پر سینکڑوں سیب اس اندازسے ترتیب دے دئیے کہ اسکی خوبصورتی نے دیکھنے والوں کو حیران ہی کر دیا۔

0 comments:

Post a Comment