تین بدبخت لوگ
حضرت ابوذرؓ فرماتے ہیں کہ رسول
اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) نے فرمایا، تین آدمیوں سے
اللہ تعالیٰ قیامت والے دن نہ تو(نرم لہجے میں) کلام کریں گے، نہ ان کی طرف
(نظر رحمت سے) دیکھیں گے اور نہ ہی ان کو (گناہوں) سے پاک کریں گے اور ان
کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ)! ایسے بدبخت اور خسارہ اُٹھانے والے کون ہیں؟
رسول (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) نے اس بات کو تین بار
دہرایا۔ پھر فرمایا:اپنا کپڑا ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا،جھوٹی قسم اُٹھا
کر سامان بیچنے والا اور احسان جتلانے والا۔‘‘
[ صحیح مسلم، حدیث: 154 ]
[ صحیح مسلم، حدیث: 154 ]
0 comments:
Post a Comment