Sunday, 24 February 2013


سمندر میں تیرنے کیلئے منفرد ونگ سوٹ تیار کر لیا گیا
 پیرس…این جی ٹی… 
عام طو ر پر ونگ سوٹ فضا کی بلندی یعنی اسکائی ڈائیونگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایک فرانسیسی ڈیزائنر نے ایسا ونگ سوٹ تیار کیا ہے جسے پہن کر سمندر کی گہرائی میں تیرنا ممکن ہو گیا ہے۔Oceanwings نامی اس ونگ سوٹ کو لباس کی طرح پہن کر سمندر کی گہرائی میں ہاتھ پاؤں کو حرکت دئیے بغیرتیرا کی کی جاتی ہے جوکہ خود کار نظام کے تحت پانی میں جسمانی توازن بر قرار رکھ کر تیرنے میں مدد دیتا ہے۔ڈیزائنر نے اپنی اس منفرد ایجاد کے بعد سمندر کی گہرائی میں اس کا کامیاب تجربہ بھی پیش کیا جو کہ یقینا سمندر کی دنیا کی سیر کر نے والے شوقین افراد کیلئے ایک منفرد اور کارآمد ایجاد ہے۔

0 comments:

Post a Comment