سمندر کی گہرائی میں کچھوے نے غوطہ خور سے دوستی کر لی
بنکاک
…
انسان ہو یا جانو ر ہر کسی کو تنہائی بُری لگتی ہے اور اس کا عملی
مظاہرہ تھائی لینڈ کے سمندر میں ایک معصوم کچھوے نے پیش کیا۔ایک غوطہ خور
گہرے سمندر میں کھڑے بحری جہاز کے نچلے حصے میں مرمت کے لئے پہنچا تو کچھ
ہی دیر میں وہاں یہ کچھوا بھی آ پہنچا اور غوطہ خور کو دیکھ کر اتنا خوش ہوا
کہ کسی پالتو کتے اور بلی کی طرح اس کے گرد چکر لگانے لگا۔ صرف یہی نہیں
بلکہ مسٹر ٹرٹل مسلسل غوطہ خور سے بے لوث محبت اور اُنسیت کا اظہار کرتا
رہا جس کی شاید اولین ترجیح یہی تھی کہ یہ غوطہ خور اسے اکیلا چھوڑ کر نہ
جائے اور اس کے ساتھ ہی پانی میں رُکارہے۔
0 comments:
Post a Comment