حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کتنی طرح کی ہوگی؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کئی قسم پر ہے مثلاً (۱)شفاعت
کبریٰ(۲)بہتوں کو بلا حساب جنت میں داخل فرمائیں گے جن میں چار ارب نوے
کروڑ کی تعداد معلوم ہے اس سے بہت زائد اور ہیں جو اللہ و رسول کے علم میں
ہیں۔ (۳)بہتیرے وہ ہوں گے جو مستحق جہنم ہو چکے۔ ان کو جہنم میں جانے سے
بچائیں گے۔ (۴)بعضوں کی شفاعت فرما کر جہنم سے نکالیں گے۔ (۵)بعضوں کے
درجات بلند فرمائیں گے۔ (۶)بعضوں سے تخفیف عذاب فرمائیں گے۔ (۷)جن کے حسنات
(نیکیاں) وسیات (برائیاں) برابر ہوں گی انھیں بہشت میں داخل فرمائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment