یاجوج ماجوج
حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہ سے روایت
ہے کہ ایک دن رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) گھبرائے
اس حال میں نکلے کہ آپکا چہرہ سرخ تھا اور فرما رہے تھے [لا الہ الا اللہ]
عرب کے لئے اس شر سے ہلاکت ہو جو قریب آچکا ہے آج یاجوج ماجوج کی آڑ اتنی
کھل چکی ہے اور آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) نے اپنے
انگوٹھے اور اس کے ساتھ ملی ہوئی انگلی کا حلقہ بنا کر بتایا. فرماتی ہیں
میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ)
کہ ہم اپنے اندر موجود نیک لوگوں کے باوجود بھی ہلاک ہو جائیں گے آپ (صلی
اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا ہاں جب فسق وفجور کی کثرت ہو جائے گی۔
[ صحیح مسلم, کتاب الفتن، حدیث:982 ]
[ صحیح مسلم, کتاب الفتن، حدیث:982 ]
0 comments:
Post a Comment