Friday, 15 February 2013

Yazeed...

Posted by Unknown on 04:28 with No comments
یزید۔
یزید بنی امیہ میں وہ بد نصیب شخص ہے جس کی پیشانی پر اہل بیت کرام کے بے گناہ قتل کا سیاہ داغ ہے اور جس پر رہتی دنیا تک دنیائے اسلام ملامت کرتی رہے گی اور تاقیامت اس کا نام حقارت و نفرت سے لیا جائے گا ۔ یہ بد باطن، حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر پیدا ہوا، نہایت موٹا، بدنما، بداخلاق، شرابی، بدکار، ظالم و گستاخ تھا۔ اس کی بیہود گیاں ایسی ہیں جن سے بدمعاشوں کو بھی شرم آئے۔ سود وغیرہ کو اس بے دین نے علانیہ رواج دیا اور مدینہ طیبہ و مکہ مکرمہ کی بے حرمتی کرائی۔ البتہ اس پلید کو کافر کہنے اور اس پر نام لے کر لعنت کرنے میں احتیاط چاہیے۔ اس بارے میں ہمارے امام اعظم کا مسلک (طریقہ) سکوت (خاموشی) یعنی ہم اسے فاسق و فاجر کہنے کے سوا نہ کافر کہیں اور نہ مسلمان۔
اور یہ جو آج کل بعض گمراہ کہتے ہیں کہ ہمیں ان کے معاملہ میں کیا دخل ہے
۔ ہمارے وہ (حضرت اما م حسین) بھی شہزادے ، اور وہ (یزید پلید) بھی شہزادے، ایسا بکنے والا خارجی ہے اور جہنم کا مستحق۔

0 comments:

Post a Comment