Tuesday, 12 March 2013

وارد نے اپنے پوسٹ پیڈ کنکشنوں کے لیے نئے بلیک بیری Z10 ہینڈسیٹ کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ جسکی قیمت 59،999 روپے ہے۔

یو فون اور موبی لنک بھی اپنے صارفین کو بلیک بیری Z 10 کی پیشکش کر رہے ہیں۔
بلیک بیری Z10، بلیک بیری کی طرف سے RIM Research in Motion کے نام سے متعارف کرایا گیا سمارٹ فون ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین نمونے کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ جن کے بلیک بیری ہینڈ سیٹس دنیا بھر میں لاکھوں لوگ استعمال کرتے ہیں۔ بلیک بیری Z10 ،نئے برانڈ بلیک بیری 10 آپریٹنگ سسٹم کی بنیاد پر بنایا گیا پہلا فون ہے۔

QWERTY کی بورڈ جو عموماً بلیک بیری کے ساتھ منسلک ہوتا ہے کی بجائے یہ فون مکمل طور پر ٹچ ایکسپیریئنس کے ساتھ آتا ہے۔ جدید ترین بلیک بیری
4.2 انچ 1280×768 شپلے اور 8 مئگا پکسل عقبی مکمل ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ کے قابل کیمرے کے ساتھ آتا ہے۔ 1.5 گیگاہرٹز پروسیسر، HDMI ٹیکنالوجی اور تیز رفتار یو ایس بی پورٹ کے ساتھ، بلیک بیری Z10 تمام کاروباری ضروریات کے لئے ون-سٹاپ حل ہے۔ نئے بلیک بیری Z10، کے بارے میں بات کرتے ہوئے وارد اہلکار نے کہا کہ "ہم وارد کے صارفین کو بلیک بیری Z 10 سمارٹ فون مہیا کرنے پر بہت پُرجوش ہیں۔ وارد پر بلیک بیری Z10 پاورڈ سولوشن ایک منفرد سیلولر تجربہ فراہم کرتا ہے _ جو ہماری طرز کر پریمی پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے ایک اچھی خبر ہے جو اپنے کاروبار اور طرز زندگی کی ضروریات کے لئے بلیک بیری اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہیں". 

بلیک بیری Z10 کی خصوصیات درج ذیل ہیں:
  
  • او ایس: بلیک بیری او ایس 10
  • چپ سیٹ: Qualcomm MSM8960 سنیپ ڈریگن
  • سی پی یو: دوہری کور 1.5 گیگاہرٹز کریٹ
  • جی پی یو: Adreno 225

  • ڈیزائن:
  •       طول و عرض: 130x65.6x9ملی میٹر
  •       وزن: 135 گرام

  • ڈسپلے:
  •       قسم:کپیسیٹو (برقی رو ذخیرہ کرنے کا نظام) ٹچ اسکرین، 16M رنگ
  •     سائز: 768x1280 پکسلز، 4.2 انچ (~ 355 پی پی آئی پکسل کثافت)

  • میموری:
  •      کارڈ سلاٹ: مائیکرو ایس ڈی 32 جی بی سے زیادہ
  •       اندرونی: 16 جی بی سٹوریج، 2 جی بی ریم
  •      کنیکٹوٹی: جی پی آر ایس، EDGE,HSDPA,وائی فائی 802.11a/b/g/n، ڈبل بینڈ،​​این ایف سی، یو ایس بی A2DP کے ساتھ بلو ٹوتھ v4.0

  •  کیمرہ:
  •      پرائمری: ایم پی 8، 3264x2448 پکسلز،آٹو فوکس،لیڈ فلیش
  •      سیکنڈری: 2 ایم پی 720p@30fps
  • بیٹری: لی آئن 1800mAh بیٹری
  • قیمت: 59،999 روپے
  • دستیابی: بلیک بیری Z10 لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں تمام وارد سروس (CSC) مراکز پر دستیاب ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment