یہ درود گوناگوں روحانی اسرار کا خزینہ ہے بلکہ اس میں حصولِ معرفت کا راز چُھپا ہے جسے عارفوں اور ولیوں کے سوا کوئی نہ جان سکا۔ لہٰذا اہلِ روحانیت میں اس درود شریف کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اسلیئے جو شخص اس درود کے اسرار جاننا چاہتا ہے،اسے چاہیئے کہ مرشدِ کامل سے اجازت لے کر اس درود پاک کی دعوت پڑھے۔ اس کی دعوت پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی تنہائی والی جگہ پر 40 دن کے لیے گوشہ نشینی اختیار کرے اور دن کے وقت روزہ رکھے اور چِلّہ کے دوران رات دن یہی درود پڑھے پھر دیکھے پردۂ غیب سے اس پر عجیب و غریب اسرار ظاہر ہوں گے۔ اسکے علاوہ رمضان المبارک میں اعتکاف کے دوران بھی اگر یہی درود پاک پڑھا جائے تو اللہ تعالٰی اسے بےشمار روحانی اسراروں سے نوازے گا۔
دنیوی فائدہ یہ ہے کہ اس درود پاک کو پڑھنے والا ہمیشہ رنج و غم اور پریشانیوں سے محفوظ رہتا ہے۔ لہٰذا جب کسی پر کوئی مصیبت آئے تو فوراً اس درود پاک کا ورد کرنا چاہیئے انشاءاللہ مصیبت فوراً ختم ہو جائے گی یعنی زحمت رحمت میں تبدیل ہو جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment