Monday 25 March 2013

پی ٹی سی ایل نے اپنا نیا اسمارٹ ٹی وی جادو پلس بکس متعارف کروا دیا، جو اس کی اسمارٹ ٹی وی سروس کا ایک روپ ہے جو آئی پی ٹی وی پر ٹی وی اسٹریمنگ پیش کرتاہے۔
پی ٹی سی ایل دعویٰ کرتا ہےکہ نیا اسمارٹ ٹی وی جادو پلس صارفین کو 125 چینلوں کی اسٹریم (آئی پی ٹی وی ملٹی کاسٹ اسٹریم) پیش کرے گا۔ مزید برآں یہ صارفین کو لاکھوں وڈیوز اور مفت موویز کا ایک وسیع ذخیرہ بھی فراہم کرے گا۔ یہ ایپ اسٹور سہولت بھی دیتا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے ٹیلی وژن سیٹ پر فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ جیسی انٹرنیٹ ایپلی کیشن استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔
کم از کم 2 ایم بی پی ایس ڈیٹا ریٹ رکھنے والے پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل براڈبینڈ صارفین نئی اسمارٹ ٹی وی جادو پلس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

نرخ

  • ڈیوائس قیمت:
    • صارفین اسمارٹ ٹی وی جادو پلس کو 2 سال کی قسطوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔ فی مہینہ قسط 600 روپے ہوگی۔
    • اسمارٹ ٹی وی جادو پلس ڈیوائس کے اپ فرنٹ چارجز (یعنی ایک مرتبہ قیمت) 10 ہزار روپے ہوگی۔
  • ماہانہ کرایہ:
    • 2 ایم بی صارفین کے لیے: 600 روپے ماہانہ
    • 4 ایم بی صارفین کے لیے: 500 روپے ماہانہ
    • 6 ایم بی صارفین کے لیے: 400 روپے ماہانہ
    • 8 ایم بی صارفین کے لیے: 300 روپے ماہانہ
    • 10 ایم بی صارفین کے لیے: 200 روپے ماہانہ
اکثر پوچھے جانے والے سوالات:
  • تمام موجودہ اور نئے پی ٹی سی ایل صارفین اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
  • اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے 2 ایم بی پی ایس یا زیادہ رفتار کے حامل انٹرنیٹ کی ضرورت ہے۔
  • اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے کمپوزٹ یا ایچ ڈی ایم آئی ان پٹ سپورٹ کے حامل ٹی وی کی ضرورت ہے۔
  • اسمارٹ ٹی وی جادو پلس ڈیوائس کے ایک مرتبہ کے چارجز 10 ہزار روپے یا دو سال کے لیے 600 روپے کے حساب سے ماہانہ چارجز ہیں۔
  • ماہانہ نرخ ڈی ایس ایل کی رفتار پر منحصر ہیں، جو اوپر بتائے گئے ہیں۔
  • اسمارٹ ٹی وی جادو پلس کو ایک مرتبہ رجسٹریشن کی ضرورت ہوتی ہے، جو پی ٹی سی ایل سی پی ای آئی انسٹالیشن کے بعد آپ کے گھر کا دورہ کر کے کرے گا۔
  • اسمارٹ ٹی وی جادو پلس دونوں کمپوزٹ (1 وڈیو + 2 آڈیو) اور ایچ ڈی ایم آئی ان پٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔
  • صارفین اسمارٹ ٹی وی جادو پلس سے آئی پی ٹی سی یا الٹ منتقل ہو سکتے ہیں۔ صارف کو پہلے اپنی موجودہ سروس سے ان سبسکرائب ہونا ہوگا اور پھر نئی کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔
  • ڈیوائسز ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ آتی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment