Monday 25 March 2013

Do You Find Umer's Mistakes?

Posted by Unknown on 18:19 with No comments
حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کا واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ ایک دفعہ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو رات کی تاریکی میں اپنے گھر سے نکل کر ایک گھر میں داخل ہوتے اور پھر وہاں سے نکل کر دوسرے گھر میں جاتے دیکھا- وہ بہت حیران ہوئے کہ امیر المؤمنین ان گھروں میں کیا کرتے ہیں- صبح ہوتے ہی طلحہ اس بات کا سراغ لگانے پہلے گھر گئے، ان کی ملاقات چارپائی پر پڑی نابینا بڑھیا سے ہوئی، اس سے دریافت کیا: " یہ آدمی آپ کے پاس کیوں آتا ہے- بڑھیا بولی: " یہ آدمی ایک مدت سے میرا خیال رکھتا ہے، گھر کی صفائی کرتا ہے، تازہ پانی بھرتا ہے، میرا بول و براز صاف کرتا ہے-"
اس پر طلحہ رضی اللہ عنہ یہ کہتے ہوئے بڑھیا کے گھر سے باہر آگئے:
" طلحہ! تمہاری ماں کی بربادی ! کیا عمر کی غلطیاں تلاش کرتے ہو؟"

0 comments:

Post a Comment