Sunday, 31 March 2013

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک لڑکا تھا وہ اپنی دوست سے بہت پیار کرتا تھا- اس لڑکے نے کاغذ کی بہت ساری چیزیں بنا کر اس لڑکی کو گفٹ کی تھیں- اس وقت وہ ایک کمپنی میں ایک خانساماں کی حیثیت سے کام کر رہا تھا اور اس کا مستقبل کچھ زیادہ روشن نہیں تھا لیکن پھر بھی وہ دونوں ساتھ بہت خوش تھے-
ایک دن اس کی دوست نے کہا کہ وہ پیرس جا رہی ہے اور پھر کبھی واپس نہیں آئے گی- اس نے یہ بھی کہا کہ وہ ساتھ میں ان دونوں کا کوئی خاص مستقبل نہیں دیکھ رہی- تو اب سے ان دونوں کے راستے الگ الگ ہیں-  اس لڑکے کا دل ٹوٹ گیا- لیکن جب وہ اپنے ہوش و حواس میں واپس آیا، اس نے دن رات محنت شروع کر دی- اس نے اپنا دماغ اور طاقت کچھ بننے میں لگا دی- آخرکار اس لڑکے کی محنت اور اس کے دوستوں کی مدد سے اس نے ایک اپنی کمپنی کھول لی- آپ اس وقت تک نہیں ہارتے جب تک کہ آپ خود کوشش نہ چھوڑ دیں اور خود ہار تسلیم نہ کرلیں- اس لڑکے نے بھی ہار نہ مانی اور پھر اس نے وہ حاصل کر لیا جو وہ چاہتا تھا-
ایک دن تیز بارش ہو رہی تھی- وہ لڑکا اپنی کار میں کہیں جا رہا تھا- اس نے دیکھا کہ ایک بوڑھے آدمی اور عورت ایک چھتری میں کہیں جا رہے ہیں- چھتری ہونے کے باوجود وہ بھیگ چکے تھے- اسے یہ جاننے میں زیادہ وقت نہ لگا کہ وہ اسکی دوست کے والدین تھے- اس نے جان بوجھ کر کار کی اسپیڈ ہلکی کر دی کیونکہ وہ چاہتا تھا کہ وہ لوگ اسے اس کی اس شاندار گاڑی میں دیکھیں- وہ چاہتا تھا کہ انھیں پتہ چلے کہ وہ اب ویسا ہی غریب نہیں رہا ہے- اب اس کی اپنی کمپنی ہے، کار ہے اور سب کچھ ہے- لیکن پھر جو اس نے دیکھا اس منظر نے اسے کچھ حیران کر دیا- وہ لوگ ایک قبرستان کی طرف جار ہے تھے- وہ لڑکا اپنی گاڑی سے اترا اور ان کے پیچھے چل دیا- اس نے دیکھا کہ ایک قبر پر اس کی دوست کا نام لکھا ہے اور اس کے والدین کے ہاتھ میں اس کی دوست کی تصویر ہے- اس نے دیکھا کہ اس کی بنائی ہوئی کاغذ کی چیزیں اس قبر کے برابر میں رکھی ہیں-
اس کے والدین نے اسے دیکھ لیا تھا- اس لڑکے نے پوچھا کہ یہ سب کب ہوا تو انھوں نے بتایا کہ وہ فرانس کبھی نہیں گئی تھی- اسے کینسر ہو گیا تھا- اسے یقین تھا کہ تم کچھ بن سکتے ہو اس لئے وہ تمہارے راستے میں دیوار نہیں بننا چاہتی تھی- اسی لئے اس نے تمہیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا-
 کبھی کبھی اگر کوئی آپ کو ویسے پیار نہیں کرتا جیسے آپ چاہتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ آپ سے پیار ہی نہیں کرتا- اس نے اپنے والدین سے کہا تھا کہ اس کے مرنے کے بعد یہ کاغذ کی چیزیں اس کی قبر کے برابر میں رکھ دیں کیونکہ اگر کسی دن قسمت تمہیں یہاں لے آئی تو تم اس کے سچے پیار کو سمجھ جاؤ گے-
وہ لڑکا خود پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا- کسی کو یاد کرنے کا درد ناک طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اس کے برابر میں بیٹھ جاؤ یہ جانتے ہوئے بھی کہ نہ آپ اس کو پا سکتے ہو اور نہ ہی اسے کبی دیکھ سکتے ہو- زندگی میں انھیں وقت دیں جو آپ کے لئے اہم ہیں- کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی دن آپ جاگیں تو اس انسان کو ہی کھو دیں جو آُپ کیلئے بہت اہم تھا-

0 comments:

Post a Comment