Monday, 4 March 2013

جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے جیسا بشر یا بھائی برابر کہے
حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے جیسا بشر یا بھائی برابر کہنے والے یا کسی اور طرح حضور کا مرتبہ گھٹانے والے مسلمان نہیں، گمراہ ، بددین ہیں۔
قرآن کریم میں جگہ جگہ کافروں کا یہ طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ کہ وہ نبیوں کو اپنے جیسا بشر کہتے تھے۔ اسی لیے گمراہی اور کفر میں پڑے۔
حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے کا مطلب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے کا مطلب ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کا آخری رسول یقین کرے، ہر بات میں آپ کو سچا جانے۔ خداتعالیٰ کی ساری مخلوق میں آپ کو سب سے افضل سمجھے۔ ہر بات میں آپ کی تابعداری کو نجات کا ذریعہ جانے، ماں باپ، اولاد اور تمام جہان سے زیادہ آپ کی محبت دل میں رکھے بلکہ ایمان اسی محبت کا نام ہے۔

0 comments:

Post a Comment