سچی بات سے پرہیز
افلاطون سچائی کی فضیلت بیان کر رہا تھا۔ اس نے کہا۔ "سچائی اور سچ کی عظمت سےکون انکار کر سکتا ہے لیکن ایک ایسی سچی بات بھی ہے جس سے انسان کو بچنا چاہیئے!"
"سچی بات سے پرہیز۔۔۔ کیا معنی؟" شاگرد نے سوال کیا۔
افلاطون نے کہا۔ "ہاں وہ سچی بات ہی ہے لیکن لائق پرہیز ہے اور وہ یہ کہ اپنی تعریف اور ستائش گو تم میں وہ ساری خوبیاں اور اوصاف موجود ہی کیوں نہ ہوں،جن کا تم اظہار کر رہے ہو۔"
0 comments:
Post a Comment