پشاور…پشاور
جوڈیشل کمپلیکس پرحملے کے خلاف وکلا آج ملک بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ
کریں گے۔ جبکہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔گزشتہ روز پشاورکے جوڈیشل
کمپلیکس میں دو خود کش حملہ آوروں نے گھس کرفائرنگ کی اوربعد میں ایک خودکش
حملہ آور نے خود کو اڑالیا۔ جبکہ دوسرے کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔
حملے میں چار افراد جاں بحق اور33 زخمی ہوئے تھے۔ حملے میں جاں بحق پشاور
کے رہائشی اشفاق احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔30سالہ اشفاق ایک مقدمے
کی پیشی کے لیے جوڈ یشل کمپلیکس گیا۔ حملے کا مقدمہ شرقی تھانے میں ایس آئی
ظفرعلی خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔حملے کے
خلاف آج خیبر پختون خوا، بلوچستان ،کراچی بار ایسوسی ایشن اور پنجاب بھر کے
وکلا ء تنظیموں کی جانب سے عدالتوں کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا
ہے ۔
Monday, 18 March 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment